وفاقی کابینہ میں مزیدتوسیع کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق محرم کے بعد 4 سے 5 نئے وزراء شامل کیے جائیں گے۔ فیصل واوڈا، علی امین گنڈا پور، اعظم سواتی اور فضل محمد خان کو وزارتیں دی جائیں گی۔اس وقت وفاقی کابینہ میں 19 وفاقی وزراء اور 4 وزرائے مملکت ہیں۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سمندر پار پاکستانیز، مواصلات کی وزارتوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے جبکہ وزارت امور کشمیر، نارکوٹکس کنٹرول، وزارت پوسٹل سروسز اور آبی ذخائر کے قملدان بھی کسی کو نہیں دیے گئے۔مشیر بابر اعوان کے مستعفیٰ ہونے کے بعد وزارت پارلیمانی امور کا قملدان بھی خالی ہے۔ اس وقت وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 30 ہے جس میں 4 مشیر اور 3 معاونین خصوصی شامل ہیں۔