کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان ناقابل ضمانت وارنٹ

0

راولپنڈی(نمائندہ امت)کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے ایک بار پھر وارنٹ جاری کر دیے گئے۔راولپنڈی کی کسٹمز عدالت میں اسپیشل جج ارشد حسین بھٹہ نےکرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ایان علی کے وکیل نے ماڈل گرل کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے نامنظور کردیا اور اظہار برہمی کرتے ہوئے ایان علی کے ایک بار پھر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ۔عدالت نے ملزمہ کو 30 ہزار کے مچلکوں کے ساتھ 6 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ۔یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے سامان سے 5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالر برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More