پاراچنار سیل – پاک افغان سرحد بند کرنے کا فیصلہ

0

پاراچنار (مانیٹرنگ ڈیسک) پاراچنار شہر سمیت اپرکرم میں محرم الحرام کی مجالس کیلئے سیکورٹی سخت کرکے پاراچنار شہر کو چاروں اطراف سے سیل کردیا گیا ہے،ضلع کرم میں تین سو سے زائد امام بارگاہوں میں محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے جس میں علمائے کرام اور ذاکرین واقعہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں،ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ساتویں محرم سے پاک افغان سرحد سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم اور باہمی روا داری قائم رکھنےکے لئے عمائدین سے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس پر اہلسنت عمائدین نے محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے پر امن انعقاد سمیت امن و امان کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More