پی ایچ ایف افسران میں پھوٹ پڑگئی

0

لاہور(امت نیوز) فیڈریشن حکام کی طرف سے عدالتی چارہ جوئی کی دھمکی کے بعد برطرف ڈائریکٹر ڈومیسٹک نوید عالم نے سیکرٹری شہباز سینئر کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بڑوں کی لڑائی طول پکڑ گئی ہے اور فیڈریشن حکام کی طرف سے عدالتی چارہ جوئی کی دھمکی کے بعد برطرف ڈائریکٹر ڈومیسٹک نوید عالم نے سیکرٹری شہباز سینئر کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا ہے۔نوید عالم کا کہنا ہے کہ وہ پی ایچ ایف کے ہاؤس کے ممبر ہیں اور انہوں نے سیکر ٹری پی ایچ ایف کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس ضمن میں انہیں 55 فیصد سے بھی زائد ہاؤس ممبران کا اعتماد حاصل ہوچکا ہے، لہذا وہ اور ملک بھر میں ہاکی سے منسلک ان کے ہم خیال دوست اب سیکرٹری پی ایچ ایف کے خلاف عدم اعتماد لانے جا رہے ہیں، اب ہاکی کے معاملات ہاکی والے اپنے ہاتھ میں لے کر کرپٹ مافیا کا صفایا کریں گے۔سابق اولیمپئن نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے پی ایچ ایف کا ہاؤس کے اجلاس کے لئے تاریخ اور مقام کا اعلان کریں گے، آج اگر پی ایچ ایف کا دیوالیہ نکل چکا ہے تو اس کے ذمہ دار صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری پی ایچ ایف خود ہیں جنہوں نے کروڑوں روپے کی گرانٹ دوستوں کو نوازنے پر لگادی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More