مسلم لیگ ن کا امیدوار ق لیگ کی حمایت میں دستبردار
چکوال(نمائندہ امت )حلقہ این اے65کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کا امیدوار ق لیگ کی حمایت میں دستبردار ہوگیا۔گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار فیض ٹمن نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہٰی سے ملاقات کر کے چوہدری سالک حسین کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور پھر اپنے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لیے۔