غذائی قلت ۔وبائی امراض سے مزید 5تھری بچے دم توڑ گئے

0

مٹھی(نمائندہ امت)تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 5 بچے دم توڑ گئے۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی نااہلی کے باعث مٹھی کے سول اسپتال میں طبی سہولیات کا فقدان برقرار ہے ۔تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر میں قحط سالی کی صورتحال بدتر ہوگئی۔گزشتہ روز سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث دوماہ کی نیامت ، اشرف علی،گلزار، رامچند او جیرام کے نومولود بچہ دم توڑ گیا۔اس طرح رواں ماہ بچوں کے ہلاکتوں کا تعداد 26ہوگئی۔جب کہ طبی سہولیات کے فقدان کے باعث بیمار بچوں کے والدین پریشانی کا شکار ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More