محرم الحرام پر کنٹی جینسی پلان ترتیب- کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے محرم کنٹی جینسی پلان پرمشتمل رپورٹ کاجائزہ لیتے ہوئے تمام ڈی آئی جیزکو ہدایات جاری کیں کہ محرم کے دوران منعقدہ مجالس کے مجموعی مقامات،برآمد ہونیوالے چھوٹے بڑے تمام جلوسوں سمیت مرکزی گذرگاہوں، اجتماع گاہوں بشمول نشتر پارک حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ اور دیگر تمام امام بارگاہوں مساجد پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کو ناصرف بذات خود چیک کیا جائے بلکہ سیکیورٹی فرائض سے متعلق بریفنگ بھی یقینی بنائی جائے۔ اے آئی جی آپریشنزسندھ نے ایک رپورٹ میں آئی جی سندھ کو بتایا محرم کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر 69545پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دینگے۔ 1202 ٹریفک جبکہ 1339 اسپیشل برانچ کے علاوہ آر آر ایف،ایس آر پی کی ریزرو پلاٹونز اسکے علاوہ ہیں۔ کراچی میں 17558 حیدرآبادمیں 16816 میرپور خاص میں 2237 شہیدبینظیرآباد میں 9280 سکھر میں 8258 اور لاڑکانہ 15404 پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ 8،9 اور 10 محرم کے جلوسوں کی مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں سے باالخصوص مانیٹرنگ کی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More