بھارت میں مسلم نوجوان قتل- ہندوانتہا پسندوں کا قاتل کی گرفتاری پر تھانے پر دھاوا

0

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمان نوجوان کو تشدد کرکے قتل کردیا، پولیس نے 5افراد کو گرفتار کر لیا انتہا پسندوں نے تھانے پر دھاوا بول کر پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی ریاست منی پور میں انتہا پسند ہندوؤں نے کار چوری کا الزام لگا کر 26 سالہ مسلمان نوجوان فاروق خان کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا تو انتہا پسند ہندووں نے ساتھیوں کی رہائی کیلئے پولیس اسٹیشن پردھاوا بول دیا، ملزمان نے پولیس اہلکارں کو بھی مار مار کر زخمی کردیا۔ دوسری جانب مقتول کے اہل خانہ نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی جان لینے والے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More