گھر سے بھاگ کر کراچی جانے والا 14 سالہ لڑکا موٹروے پولیس نے پکڑ لیا
دھریالہ جالپ(نمائندہ امت )گھر سے بھاگ کر کراچی جانے والے بچے کو موٹروے پولیس نے پکڑلیا۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کلرکہار کواطلاع ملی کہ 14 سالہ بچہ سمیراحمد اپنے گھر اسلام آباد سے بھاگ کر کراچی جانے والی بس میں سوار ہے ۔اطلاع ملنے پرڈی ایس پی موٹروے پولیس محمداسلم اعوان نے کلرکہار کے مقام پر اپنے سٹاف کے ہمراہ راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس نمبری LES.1737 کو کلرکہار کے قریب روک کر اسکے اندر سے سمیراحمد کو اتار لیا اور اسکے لواحقین کے حوالہ کردیا۔