میچ فکسنگ کے الزام میں سری لنکن پولیس نے 5 بھارتی شہری پکڑ لئے

0

کولمبو (امت نیوز) سری لنکا کے اینٹی کرپشن یونٹ نے میچ فکسنگ کے الزام میں 5 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کے دوران سری لنکا کے اینٹی کرپشن یونٹ نے 5 بھارتیوں کو گرفتار کر لیا ۔ سری لنکن پولیس کے مطابق میچ کے دوران یہ پانچوں افراد مسلسل فون پر مشکوک انداز سے مسلسل بات کر رہے تھے جبکہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سول کپڑوں میں موجود اہلکار وں نے ان پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ابتدائی طور پر پانچ بھارتی تماش بین کو کرکٹ سٹیڈیم سے نکل جانے کا کہا گیا لیکن بعد ازاں انہیں گرفتار کر کے تفتیش کیلئے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔سری لنکن حکام کے مطابق پانچوں ملزمان کا تعلق میچ فکسنگ گینگ سے معلوم ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دو بھارتی شہری میچ فکسنگ کئے الزام میں سری لنکا میں گرفتار ہوئے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More