زہریلے فضلے سے لاکھوں مچھلیاں مر گئیں

0

کراچی(امت نیوز)زہریلے فضلے سے لاکھوں مچھلیاں اور آبی جانور مر گئے جس کے باعث علاقے میں تعفن پھیل گیا جب کہ ساحل کے اطراف کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مچھلیاں سمندر سے ہٹانا شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کوسمندرنے لاکھوں مردہ مچھلیاں ساحل پراگل دیں ۔ سمندری حیات کی بڑی تعداد میں اموات نے مقامی افراد کو تشویش میں مبتلا کردیاہے۔ شہریوں کے مطابق کراچی آنے والے بحری جہازوں سے رسنے والا ڈیزل اور فیکٹریوں کا زہریلا فضلہ مچھلیوں اور آبی حیات کی ہلاکت کا سبب بن رہا ہے ۔ جس کا حکام نے تاحال کوئی نوٹس لیا نہ ہی فیکٹریوں کے زہریلے فضلے کوسمندر میں ڈالنے سے روکنے کے لیے کوئی اقدام اٹھایا ہے۔ماہی گیروں اور ساحلوں پر آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ مختلف محکموں اور کارخانوں نے سمندر میں سیوریج لائنیں ڈالی ہوئی ہیں۔ سمندر میں پھینکا جانے والا فضلہ مچھلیوں اور آبی جانوروں کی ہلاکت کی بڑی وجہ ہے۔ساحل پر پڑی مردہ مچھلیوں کے سبب سی ویو کے اطراف میں شدید تعفن پھیل گیا ہے جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے جب کہ انتظامیہ کا کوئی اہلکار مردہ مچھلیوں کو اٹھانے نہیں آیا جس کے بعد مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ان مردہ مچھلیوں کو اٹھانا شروع کردیاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More