گیس قیمتوں میں اضافہ موخر کرنے پر نظر ثانی کا فیصلہ

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گیس قیمتوں میں اضافےکی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو دوبارہ ارسال کردی گئی ہے۔وفاقی حکومت نےگیس قیمتوں میں 46فیصد اضافہ موخرکرنےکےاقدام پرنظرثانی کافیصلہ کیاہے۔وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں دوبارہ قیمتوں میں اضافہ کیےجانےکاامکان ہےجس کیلئےنئی سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کوبھجوا دی گئی ہے۔وزیرخزانہ اسدعمرنےگیس قیمتوں کاجائزہ لینےکیلئےآج اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاہے، تاہم حکام نےاقتصادی کمیٹی سمیت دیگراہم اجلاسوں میں نجی میڈیاکو کوریج سے بھی روک دیا ہے۔ای سی سی کی جانب سے منظوری کی صورت میں گیس نرخوں میں اضافہ کیاجائےگا تاہم اگرسمری میں وزیراعظم کی وضع کردہ گائیڈلائنزپرعملدرآمد کا فقدان پایا گیاتوقیمتوں میں اضافہ پھرموخرکردیاجائےگا۔ذرائع کےمطابق پیر کو ہونے والے اجلاس میں اس بارےمیں اہم فیصلےمتوقع ہیں۔ای سی سی اجلاس وزیراعظم سیکرٹریٹ کےبجائےکیبنٹ ڈویژن میں ہوگا جس میں گیس قیمتوں میں اضافے سمیت تین نکاتی ایجنڈےپرغورکیاجائےگا۔اجلاس میں ایل پی جی کی قیمتوں میں سترفیصد اضافہ سےمتعلق رپورٹ پیش کی جائےگی جبکہ گردشی قرضے کےبارےمیں آڈیٹرجنرل کی تیارکردہ رپورٹ بھی پیش کی جائےگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More