نیول گالف انٹرنشنل ایونٹ کی میزبانی کراچی کو مل گئی
کراچی(امت نیوز) ایشین گالف کے سہ رکنی وفد نے11برس کے تعطل کے بعد پاکستان میں ہونے والے ایشین گالف ٹور کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہارکردیا، ایشین ٹور کا پہلا گالف ایونٹ11 اکتوبر سے کراچی گالف کلب میں کھیلا جائے گا۔ایشین گالف فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو تفویض کردہ ایشین ٹور کا پہلا ایونٹ چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ 11 سے 14اکتوبرتک کراچی گالف کلب میں کھیلی جائے گی، قومی گالف فیڈریشن کی کاوشوں کے نتیجے میں2007 کے بعد ملنے والے ایشین ٹورکے پہلے ایونٹ کی حیثیت پانے والی اس چیمپئن شپ میں 3 لاکھ ڈالرز کی خطیر انعامی رقم رکھی گئی ہے۔چیمپئن شپ میں ایشیا کے بہترین گالفرز اور قومی کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، معروف قومی گالفر اشفاق احمد اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔