سکھر ائیر پورٹ پر طیارے میں بم کی اطلاع-مسافر آف لوڈ

0

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) سکھر میں قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 595 میں بم کی اطلاع ملنے پر مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 595 کو سکھر سے کراچی جانا تھا کہ روانگی سے قبل پرواز میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ بم کی اطلاع موصول ہوتے ہی مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا ۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو ائیر پورٹ طلب کر لیا گیا ہے۔ طیارے کی جانچ پڑتال کے بعد مسافروں کو دوبارہ طیارے میں سوار کیا جائے گا۔ پرواز میں بم کی موجودگی کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More