چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹادیا گیا-خدمات سندھ حکومت کے سپرد

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ای اوبی آئی کے چیئرمین خاقان مرتضیٰ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، خاقان مرتضیٰ کے جانے سے نچلے اسکیل کے ملازمین خوش ہو رہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنے اسٹاف افسر کو عہدے سے ہٹاکر ان کا ٹرانسفر کر دیا تھا اور ان سے گاڑی بھی لے لی تھی ،جبکہ خود خلاف ضابطہ لگژری گاڑی استعمال کررہے تھے۔ گزشتہ روز ڈپٹی سیکریٹری کیبنٹ شگفتہ ہاشمی کے دستخط سے جاری لیٹر نمبر PF-749کے مطابق ایمپلائزاولڈ ایج بینی فٹ انسٹی ٹیوشن کے چیئرمین گریڈ 20کے افسر خاقان مرتضی جو پاکستان ایڈمنسٹریٹیو افسر گروپ کے ہیں، کو عہدے سے ہٹا کر انکی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں، جبکہ ان کی جگہ فی الحال کسی کو چارج نہیں دیا گیا ہے۔ خاقان مرتضیٰ کے جانے سے ادارے کے نچلی سطح کے ملازمین میں خوشی پائی جارہی ہے، کیوں کہ انہوں نے اپنے دور میں بھرتی کردہ افسران کو نوازا تھا جبکہ دیگر اعلیٰ افسران کو انکے ماتحت کام کرنے پر مجبور کیا تھا، جبکہ بعض ملازمین کی سفارش پر اپنے اسٹاف افسر کو عہدے سے ہٹا کر اسے صرف جنرل ایڈمنسٹریشن کا چارج دیا اور بعد ازاں وہ چارج بھی لیکر ان کا تبادلہ کردیا گیا اور ان سے گاڑی بھی لے لی گئی تھی۔ خاقان مرتضیٰ محنت کشوں کے فنڈ سے لی گئی لگژری گاڑی استعمال کرتے تھے جبکہ حکومت کی جانب سے افسران کیلئے 13سو سی سی گاڑی کی اجازت دی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More