محکمہ اطلاعات سندھ نے 74اخبارات کی رجسٹریشن منسوخ کردی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ اطلاعات سندھ نے جانچ پڑتال کے بعد 74 اخبارات کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے ۔رجسٹریشن کی منسوخی کا فیصلہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔ مذکورہ اخبارات کی منسوخی سے محکمے کو سالانہ لاکھوں روپے کے اشتہارات کی مد میں بچت ہوگی ڈکلریشن کی منسوخی مشیر اطلاعات کی ہدایت پر کی گئی اور محکمہ اطلاعات سندھ نے اس ضمن میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال کر دئیے ہیں۔ان جعلی اخبارات کے مالکان محکمہ اطلاعات سے اشتہارات حاصل کرتے تھے، جس کی وجہ اصل اخبارات کی حق تلفی ہوتی تھی۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جن اخبارات کی رجسٹریشن کی منسوخ کی گئی ہے ان کے نہ دفاتر ہیں اور نہ ہی ملازمین لیکن اس کے باوجود ان اخبارات کو سالانہ لاکھوں روپے کے اشتہارات جاری کئے جاتے تھے۔سیکریٹری محکمہ اطلاعات عبدالرشید سولنگی نے جعلی اخبارات کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی روزناموں، ہفتہ وار، ماہانہ اخبارات و رسائل کی رجسٹریشن مرحلہ وار منسوخ کی جائے گی۔ جن اخبارات کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے ان میں روزنامہ ابھی ابھی کراچی، ابڑو نامہ کراچی، آفتاب سندھ سکھر، آکاش حیدرآباد، اسناف ٹائیمز کراچی، عوامی ہلچل کراچی، آواز سندھ لاڑکانہ، عوامی جائزہ حیدرآباد، اہل وطن کراچی، اخوان حیدرآباد، البیان پاکستان کراچی، بانی حیدرآباد، برانچ ٹائمز کراچی، سٹیزن نیوز کراچی، سوک رائٹس جنرل کراچی، کمانڈ نوابشاہ، کلک نیوز کراچی، کرائیم واچ کراچی، ڈش ٹائیم کراچی، دوپہر کراچی، ایوننگ نیوز کراچی، فرسٹ نیوز کراچی، فیئر ٹائمز کراچی، جی اے پاکستان کراچی، گیٹ وے کراچی، انکشاف حق کراچی، اسلام آباد ٹائمز کراچی، جذبو کراچی، جھاتی کراچی، جہاد کراچی، کامیاب حیدرآباد، کے ہان لاڑکانہ، لیڈیز نیوز کراچی، لوک سکھر، مسائی کراچی، محشر کراچی، مطالبہ کراچی، موثر کراچی، میڈیا پوسٹ کوریج کراچی، نوائے وطن کراچی، نیا محاذ کراچی، نئی دنیا انٹر نیشنل کراچی، آؤٹ کم حیدر آباد، پاک نیوز انٹرنیشنل کراچی، پیس آف پاکستان کراچی، پیپلز اسپیشل کراچی، پاکستان انسائیٹ کراچی، پاک آورز کراچی، قومی سہارہ کراچی، قائد پاکستان کراچی، روشن کراچی کراچی، سچ جو آواز کراچی، صدقو لاڑکانہ، شاہونڈ لاڑکانہ، سندھ کاز کراچی، سندھ گلوب کراچی، سندھ میڈیا کراچی، سندھ سبھا کراچی، سندھ اسٹار کراچی، سندھ واسی کراچی، سندھی اخبار کراچی، ستارہ سندھ جیکب آباد، سونہن کراچی، شرافت سکھر، شرافت کراچی، صاف شکن کراچی، سپر نیوز کراچی، سپر اسپورٹس کراچی، ترجمان سکھر، وچن کراچی، پہلی خبر کراچی، پاکستان ایکسپریس کراچی، پر حیات حیدرآباد، پاک تاجر نیوز کراچی شامل ہیں۔دریں اثنا صوبائی مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اخبارات کو واجبات کی جلد ادائیگی کیلئے میکنزم بنارہے ہیں۔سرکاری اشتہارات کی تقسیم منصفانہ ہوگی۔ڈمی اخبارات کی ڈیکلریشن منسوخ کرینگے۔وہ اے پی این ایس کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے اخباری صنعت کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سید سرمد علی اور اراکین جاوید شمسی ، یونس مہر اور منگل داس سمیت تمام شرکاء نے صوبائی مشیر کو اخباری صنعت کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔