سندھ کابینہ نےعمر کے بیرون ملک علاج کی منظوری دیدی

0

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) صوبائی کابینہ نے کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور عمر کا علاج بیرون ملک کرانے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر امتیاز شیخ،مرتضیٰ وہاب سے عمر اور کے الیکٹرک کے ذمہ داران سے میٹنگز کی تفصیلات طلب کیں ۔اجلاس میں صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے بتایا کہ معذور عمر کے والدین اور کے الیکٹرک انتظامیہ سے ملاقاتیں کی ہیں ،کے الیکٹرک 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے کیلئے تیار تھی ،جسے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر 50 لاکھ روپے کروایاگیا ہے۔اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بچے کا علاج کرانے سے کیوں ہچکچا رہا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمر کی صحت یابی کے لیے ہر ممکن اقدام کی ہدایت کی ہے۔ حکومت بچے کا بیرون ملک علاج کروائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More