شہبازنے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد(امت نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔قائد حزب اختلاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریلیف کے نام پر ووٹ لے کر آنے والی حکومت نے غریبوں، محنت کشوں سے ریلیف چھین لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے کھلا دھوکا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں اضافے کی منظوری دی گئی جس سے دعووں کی قلعی کھل گئی۔شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن گیس کی قیمتوں میں 10 سے لےکر 145 فیصد تک اضافے کو مسترد کرتی ہے۔