سگریٹ -میک اپ سمیت 5 ہزار اشیاء مہنگی ہونے کا امکان

0

اسلام آباد(نمائندہ امت )وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں منی بجٹ پیش کرینگے۔400 امپورٹڈ اشیا سمیت مجموعی طور پر 5ہزاراشیاءپر ڈیوٹی بڑھائے جانےاور مختلف اشیاپرکسٹم ڈیوٹی 2سے 3 فیصد بڑھنے کا امکان ہےجبکہ کسٹم ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 23 فیصد کرنے اور3کے بجائے2سال پرانی کار درآمد کیے جانے کی تجویز ہے، پرتعیش اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ایک سے دو فیصد تک بڑھائے جانے کا امکان جبکہ سگریٹ پرٹیکسز میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔نئی بجٹ تجاویز میں موبائل فون پر ڈیوٹی 6 فیصد کئے جانے جبکہ موبائل فون پرزہ جات اور دیگر الیکٹرانکس آلات پر بھی ڈیوٹی بڑھنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں بھی 140 ارب روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔نئے بجٹ کے تحت میک اپ کا سامان بھی مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More