کرتارپور بارڈر کھلنے سے دونوں ممالک کے تعلقات اچھے ہونگے۔سکھ کونسل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سکھ کونسل کے سربراہ سردار رمیش سنگھ خالصہ نے باباگرونانک کے 550ویں سالگرہ پر کرتار پور بارڈر کھولنے کے فیصلے پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے ہوں گے۔اس سے سکھ یاتری بغیر ویزے کے کرتار پور آئیں گے۔انہوں نے بھارتی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی بارڈر کھولنے کا اعلان کرے ۔وہ پریس کلب میں سردار رام سنگھ، سردار سمر نام سنگھ ، سردار راجیت سنگھ ، سردار وکاش سنگھ اور سردار بلوندر سنگھ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔سردار رمیش نے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کی معیشت بھی بہتر ہوگی۔چاہتے ہیں کہ عمران خان سے مل کر ان کی تجاویز کے ذریعے مزید اچھے اقدامات کیے جائیں۔