امیرالبحر کی امریکہ کے تھنک ٹینک-سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکہ میں خاتون کانگریس رکن شیلا جیکسن ،ایشئن پیسیفک ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس جناب رینڈل شرائیور،پریزیڈنٹ سنٹر فارنیو امریکن سکیورٹی کے صدر رچرڈ فونٹین،وائس پریزیڈنٹ ہیریٹج ڈاکٹرجیمزجے کارافانو اور اٹلانٹک کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فریڈریک کیمپ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور بشمول دو طرفہ دفاعی تعلقات اور بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ عالمی معیشت کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مستحکم ، محفوظ اور پُر امن میری ٹائم ماحول کے سلسلے میں پاکستان اور امریکہ مشترکہ نظریے پر متفق ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے پاکستان کے عزم اور اس جنگ میں پاکستان کی کارکردگی بلخصوص علاقائی امن وامان کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ علاوہ ازیں قبل ازیں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی سے بھی ملاقات کی۔ نیول چیف نے اس موقع پر پاکستان اور امریکی میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر خالصتاَ ایک تجارتی بندرگاہ ہے اور ابھی تک کوئی بھی غیر ملکی جنگی جہاز گوادر بندگاہ پر لنگرانداز نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More