امریکا کا پناہ گزین لینے کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

0

واشنگٹن (خبرایجنسیاں) ٹرمپ انتظامیہ نے نئی رفیوجی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت امریکا میں پناہ لینے والوں کی تعداد پندرہ ہزار تک کم کر دی گئی ہے۔ واشنگٹن میں نئی رفیوجی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا وہ فیصلے کرے گا جو اس کے اپنے شہریوں کے حق میں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مالی سال دو ہزار اٹھارہ کے لیے پینتالیس ہزار پناہ گزینوں کی تعداد مقرر کی گئی تھی تاہم محض اکیس ہزار افراد کو امریکا میں داخلے کی اجازت ملی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More