چیئرمین سینیٹ کی ترک تاجروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت
اسلام آ باد (نمائندہ امت) چیئرمین سینیٹ محمد صاد ق سنجرانی نے ترک تاجروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ملک کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے منگل کوترکی سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز اور کاروباری حضرات سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان ترکی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک بھی موجود تھے ۔