زیادہ پانی لینے والی فصلوں کی کاشت کم کرنے کی ہدایت

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے پانی کی کمی اور ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،26 صفحات پر مشتمل عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ پانی استعمال کرنے والی فصلوں کی کاشت کم کی جائے جبکہ زیرِ زمین پانی کے استعمال کا طریقہ کار بھی وضع ہونا چاہیے۔صنعتوں اور زراعت کے لیے زیرِ زمین پانی کے استعمال پر میٹر لگنے چاہئیں اور گھریلو سطح پر زیرِ زمین پانی کا استعمال بند ہونا چاہیے۔صنعتی اور گھریلو فضلے کو تلف نہ کیے جانے کی وجہ سے پانی آلودہ ہو رہا ہے، آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے کئی بیماریں پھیل رہی ہیں۔ پاکستان میں فصلوں کو اگانے کا نظام بھی پانی کی صورت حال سے مطابقت نہیں رکھتا، منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے کسان زیادہ پانی پینے والی فصلیں کاشت کر رہے ۔چیف جسٹس میاں ثاقب کے تحریر کردہ تفصیلی فیصلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر قومی آبی پالیسی پر عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈیم فنڈ قائم کر دیا گیا، ماہرین کی کمیٹی ڈیمز کی تعمیر کا فیصلہ کرے گی جبکہ اس عمل کو سپریم کورٹ کے 2 جج مانیٹر کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More