ادلب کو بچانے میں اردوغان کامیاب

0

ماسکو (امت نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوغان شام کے صوبہ ادلب کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ بشارفوج اورایران نے ادلب پر بڑی زمینی کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا جس کی ترکی نے شدید مخالفت کی تھی۔روسی صدر ولادمير پیوٹن اور ترک صدر رجب طيب اردوغان کی سوچی ميں ملاقات کے بعد صوبہ ادلب کے اردگرد ایک ’’ غیر فوجی علاقے ‘‘ کے قیام پر اتفاق ہو گیا ۔ اس زون کو آئندہ ماہ تک فعال بنايا جائے گا۔روسی صدر نے اعلان کیا کہ ادلب پر بڑا زمینی حملہ نہیں ہو گا اور جنگجوؤں کوعلاقے سے نکلنے کا موقع دیا جائے گا۔ترک صدر نے اس موقع پر کہا کہ ہم فوجی کارروائی کے نتیجے میں انسانی المیہ سے بچنا چاہتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس زون سے تمام بھاری ہتھیار نکالنے پر بھی اتفاق کیا۔اس فیصلے سےبشار اور ایران کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More