نئی دہلی(امت نیوز) بھارتی وزیردفاع نرملا سیتارمن کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے کے اثرات بھارتی فوجیوں پربھی پڑے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھوکے بہت سے پرستار ہیں۔سدھو کے پاکستان جا کر جنرل قمر جاوید باجوہ سے بغل گیر ہونے کے واقعے نے بھارتی فوجی اہلکاروں پر اثرات ڈالے اور اس کے نتیجے میں بھارتی عوام کا مورال بھی گرا ہے۔ سدھو کو گلے ملنے سے گریز کرنا چاہئے تھا۔