اپوزیشن نے منی بجٹ آئی ایم ایف زدہ قرار دیدیا

0

کراچی؍لاہور؍اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک؍ خبرایجنسیاں) حزب اختلاف نے وفاقی حکومت کے ضمنی بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دے دیا۔اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ٹیکس دینےوالا ہار گیا لینڈ مافیا اور آٹو مافیا جیت گیاہے۔ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں،سبزباغ دکھانے والوں نے اقتدار ملتے ہی ہاتھ کھڑے کردیئے۔قوم عمران نیازی کا اصل چہرہ دیکھے گے،مہنگائی کا کوڑا برساتے ہوئے اسد عمر کو اپنے ماضی کے اعلانات یاد نہیں رہے،حکومت کی عوام دشمنی پہلے ماہ میں ہی کھل کر سامنے آچکی ہے۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والے پانچ سال تک کہتے رہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھائیں، ہم نے بہت زیادہ لابی کو برداشت کیا اور نان فائلر پر پابندی لگائی لیکن انہوں نے وہ ہٹادی جو ایک برا قدم ہے، اس سے ٹیکس دینے والا طبقہ ہار گیا اور نان فائلر جیت گیا ہے، اچھا ہوتا کہ نان فائلر پر عائد قدغن لگی رہنے دی جاتی۔ حکومت نے نان فائلرز کو سہولت دے کر ٹیکس دینےوالے کو پیچھےدھکیل دیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دھاندلی کے خلاف پارلیمانی کمیشن بننا خوش آئند ہے مگر ہمارا مطالبہ تھا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ہو حکومت اگر ڈرتی نہیں تو اپوزیشن کے مطالبات تسلیم کیوں نہیں کرتی ۔ قومی اسمبلی کے مینجمنٹ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسد عمر کی تقریر متاثر کن نہیں تھی منی بجٹ کی تقریر اسد عمر کی اپوزیشن کے دور میں کی گئی تقاریر کی عکاسی نہیں کرتی ۔ مزید رائے منی بجٹ پڑھنے کے بعد دوں گا .منی بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ترجمان سنیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہعمران کی ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں، سبزباغ دکھانے والوں نے اقتدار ملتے ہی ہاتھ کھڑے کردیئے۔ریلیف کے بجائے تمام زور سویلین مناصب بے توقیر کرنے پر لگائیے رکھا بھینسوں، گاڑیوں کی نیلامی اور سادگی کے ڈراموں سے ملک نہیں چلا کرتے۔نواز حکومت نے معیشت تباہ کی، عمران سرکار بیڑہ غرق کرے گی وزیراعظم کے اعلانات براہ راست وفاق پر وار ہیں۔وہ ہوش کے ناخن لیں۔عوام دشمن اقدامات کیخلاف مزاحمت کرینگے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر داخلہ پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غریب عوام پر 400ارب روپے کا ٹیکس لگا کر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، وزیراعظم پاکستان کی سیکیورٹی ناگز یر ہے۔موجودہ حکومت ایک ماہ بعد ایکسپوز ہو گئی۔گورنر ہاؤسز کو ختم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں اور گورنر پنجاب کیلئے ایک نئی بلڈنگ بنائی جارہی ہے،نئی عمارت بنانے سے تبدیلی نہیں آئے گی۔حمزہ شہباز نے نجی ٹی وی سے گفتگو اور اپنے بیان میں کہا کہ انتخابات سے پہلے غریبوں کو سہانے خواب دکھانے والے حکومت میں آکر تبدیل ہوگئے،ہم انتظار کریں گے قوم عمران نیازی کا اصل چہرہ دیکھیں گے۔نواز شریف حکومت نے تمام معاشی مشکلات کے باوجود غریبوں سے ریلیف نہیں چھینا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More