بچوں کی لڑائی پر بھانجوں نے ماموں مار دیا
میر واہ گورچانی (نمائندہ امت) میرواہ گورچانی تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ دیوان میں بچوں کی معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں سگے بھانجوں نرمل کوہلی اور نارائن کوہلی نے کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے اپنے ماموں 50 سالہ ویرجی کوہلی اور 45سالہ بجو کوہلی کو لہولہان کر دیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی کو فوری طور پر سول اسپتال میرپور خاص منتقل کیا گیا تاہم ویرجی کوہلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اطلاع ملتے ہی میرواہ پولیس اسپتال پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا دوسری جانب میرواہ پولیس نے ڈاکٹر رمیش کوہلی کو گرفتار کر لیا آخری اطلاعات تک قتل کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا۔