لیگی رہنمائوں نے رہائی انصاف کی فتح قرار دے دی

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)مسلم لیگی رہنماؤں نے نوازشریف،مریم اور کیپٹن(ر) صفدر کی رہائی کوانصاف کی فتح قرار دیا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ نوازشریف کو سزا انہیں الیکشن سے باہر کرنے اور عمران کی جیت کے لیے راہ ہموار کرنے کیلئے دی گئی تھی۔نیب کا انتقام پر مبنی فیصلہ معطل ہوا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو مبارکباد دیتا ہوں۔رد عمل میں خواجہ آصف نے کہا رب العالمین کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، انصاف کی فتح ہوئی۔ تمام مقدمات میں نوازشریف، مریم نواز اور صفدر سرخروہوں گے۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ مقدمات میں جان نہیں، سیاسی کیس بنائے گئے، ایک کیس پرپورے خاندان کوٹارگٹ کیا گیا۔ پرویز رشید نے کہا یہ ایسا مقدمہ نہیں کہ جس میں انہیں جیل میں رکھا جائے۔ مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا نوازشریف، مریم اور صفدر ہر امتحان میں پورا اترے ہیں، تینوں ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کا قصور اتنا ہے کہ انہوں نے سوائے عوام کی خدمت کے کچھ نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More