عدالتی فیصلے کے بعد مریم اورنگزیب خوشی سے رو پڑیں

0

اسلام آباد(نمائندہ امت) اسلام ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا حکم دے دیا، جس پر مریم اورنگزیب خوشی سے روپڑیں۔سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی مسلم لیگ کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ فیصلہ سننے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں موجود تھیں۔ اس دوران جب عدالت نے فیصلہ سنایا تو مریم اورنگزیب اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور خوشی سے ان کے آنسو چھلک پڑے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More