افغانستان نے بنگلہ دیش کو بھی شکست دے ڈالی

0

ابوظہبی(امت نیوز) ایشیا کپ میں سری لنکا کے بعد افغانستان نے بنگلہ دیش کو بھی بڑے مارجن سے شکست دے ڈالی ۔شاندار بیٹنگ کے بعد افغان بولرز نے بنگلہ دیشی بیٹسمینوں کے اوسان خطا کرکے 136رنز سے کامیابی حاصل کی۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کی۔افغان بلے بازوں نے ان کا یہ فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اورمقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔مڈل آڈر بیٹسمین حشمت شہیدی 58 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ راشد خان 57 اور گلبدین نائب 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے اسپنر شکیب الحسن سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4شکار کئے،ابو حیدر نے 2 اور روبیل حسین نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔افغانستان کے 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی،افغان بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے بنگلہ دیش کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام ہوگئی، بنگلہ دیش کے 8 پلیئرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، شکیب الحسن 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمود اللہ نے 27 اور مصدق نے 26 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب مجیب الرحمان ،گلبدین اور راشد خان نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آفتاب عالم اور رحمت شاہ کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More