مرنے والے جانوروں کا مالک بھی غائب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) منڈی میں پانی کے پینے سےہلاک جانوروں کا مالک صدورا اتوار کی صبح سے غائب ہے اور اس کا کہیں بھی کوئی پتہ نہیں چلا۔صورتحال نے منڈی میں موجود دیگر بیوپاریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔بعض بیوپاریوں کے خیال میں صدورا دلبرداشتہ ہو کر واپس گاؤں چلا گیا ہے ،جبکہ بعض دیگر کا کہنا ہے کہ اسے سادہ لباس مسلح افراداپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔