کمرشل اور رہائشی گھروں سے ساڑھے 8روپے فی یونٹ وصولی

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اباسین انجینئرنگ نے مکینوں سے کمرشل و رہائشی یونٹس کی تفریق کے بغیر ساڑھے8 روپے فی یونٹ وصولی کی ۔متوازی نظام کے تحت تیار کئے گئے بلز پر 12 ماہ کا ریکارڈ بھی درج ہے ۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر بجلی فراہم کرنے والی نجی الیکٹرک کمپنی نے رہائشیوں سے بجلی کی مد میں رقوم وصولی کے لئے اباسین الیکٹرک کے نام سے بل بھی پرنٹ کروا رکھے ہیں ۔اس سلسلے میں ‘‘امت ’’کو غازی آباد کے رہائشی کو بھیجا گیا ایک بل بھی موصول ہوا ۔مذکورہ بل گلی نمبر 9 ، محلہ سرحد آباد ، گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن کے پتے پر عثمان علی کے نام پر بنایا گیا ، بل میں سیریل نمبر 9187/09 اور میٹر نمبر 282273 درج ہے ، عثمان علی کے نام پر بنائے گئے اس بل میں بلنگ کا مہینہ اگست 2018 جبکہ میٹر کی موجودہ ریڈنگ 34023اور سابقہ ریڈنگ 33565 کے ساتھ کل استعمال شدہ یونٹ 458 ظاہر کیے گئے ہیں ۔بل کی تاریخ اجرا5 ستمبر 2018 اور بل جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2018 درج ہے ۔ مذکورہ بل میں الیکٹریسٹی چارجز کی مد میں 3 ہزار 893 روپے اور متفرق چارجز کی مد میں 10 روپے کے ساتھ بل کی مجموعی رقم 3 ہزار 903 روپے ظاہر کی گئی ہے ،جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد بل جمع کروانے کی صورت میں 50 روپے لیٹ چارجز کے ساتھ کل رقم 3 ہزار 953 روپے ظاہر کی گئی ہیں ۔ غیر قانونی کمپنی کی جانب سے رہائشی کو فراہم کئے جانے والے بل میں گزشتہ 12 ماہ کے بل کی تفصیلات بھی درج ہیں ،جس کے مطابق جولائی 2018 میں 4 ہزار 98 روپے ، جون 2018 میں 4 ہزار 234 روپے ، مئی 2018 میں مذکورہ شہری کو 4 ہزار 114 روپے ، اپریل 2018 میں 3 ہزار 410 روپے ، مارچ 2018 میں 5 ہزار 33 روپے ، فروری 2018 میں 2 ہزار 713 روپے ، جنوری 2018 میں 3 ہزار 2 روپے ، دسمبر 2017 میں 2 ہزار 356 روپے ، نومبر 2017 میں 3 ہزار 197 روپے ، اکتوبر 2017 میں 4 ہزار 64 روپے ، ستمبر 2017 میں 3 ہزار 954 روپے اور اگست 2017 میں 5 ہزار 322 روپے کا بل بھیجا گیا ۔مذکورہ بل پر کمپنی کا مکمل نام عباسین الیکٹرک انجینئرنگ کمپنی پرائیوٹ لمیٹیڈ درج ہے، جس کے دفتر کا پتہ محلہ سرحد آباد ، بی ، ڈی گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن کراچی درج ہے، جب کہ بل میں بجلی مہنگی ہونے کے سبب آئندہ ماہ سے یونٹ ریٹ بڑھانے کا بھی ذکر ہے ،بل میں شکایتی نمبر 03142023306 بھی دیا گیا ہے۔ غیر قانونی طور پر بجلی کا نظام چلانے والے مذکورہ کمپنی کی جانب سے بل میں ضروری ہدایات بھی تحریر کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More