اشرف غنی کے دورہ بھارت پر افغا ن سفیر مستعفی ہو گئے

0

کابل (صباح نیوز)بھارت میں افغانستان کے سفیر نے صدراشرف غنی کے دورے کے موقع پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔افغان حکومت کواس وقت حیرانی کاسامنا کرناپڑا جب بھارت میں اس کے سفیر ڈاکٹر شیدا محمدابدالی نے اچانک عہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔افغان سفیرنے ایسے موقع پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا جب افغانستان کے صدر اشرف غنی ایک روزکیلئے بھارت کے دورے پر ہیں۔اپنے استعفیٰ کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے لکھا کہ افغان صدرکے کامیاب دورے کے اختتام پر مشکل مگر ضروری فیصلہ کرتے ہوئے میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کرتاہوں۔ا نہوں نے کہا کہ انھوں نے سالوں بھارت میں رہ کراپنے ملک کی خدمت کی تاہم اب واپسی کی ضرورت سمجھتے ہوئے افغانستان جاکر ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More