سول ملٹری تعلقات میں تناؤ اب بھی موجود ہے-شاہدخاقان

0

اسلام آباد (امت نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ سول ملٹری تعلقات میں تناؤ اب بھی موجود ہے جس کی وجہ سے عمران خان ڈلیور نہیں کرپائیں گے، اب بھی پس پردہ سیاست میں ملٹری کا ہی کردار ہے، موجودہ حالات میں وزیر اعظم نہیں بننا چاہتا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیا کنٹرولڈ ہے ، عدالتیں شکایتیں کر رہی ہیں، ملک کے جس طرح کے حالات ہیں ان میں نہیں سمجھتا کہ وزیر اعظم ڈلیور کرپائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سول ملٹری تناؤ کو مفروضہ کہتے ہیں حالانکہ سول ملٹری تناؤ ایک حقیقت ہے، اب بھی پس پردہ رہ کر سیاست میں کردار ملٹری کا ہی ہے۔آئین سے باہر جاتے ہیں تو جھگڑے ہوتے ہیں جن کا ماضی میں بھی خمیازہ بھگتا اور آئندہ بھی بھگتیں گے،میرا خیال ہے کہ ہم ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھ رہے۔شاہد خاقان عباسی نے میاں نواز شریف کی رہائی کے پیچھے کسی خفیہ ڈیل کی صاف الفاظ میں تردید کی اور کہا میاں صاحب کسی ڈیل کے حق میں تھے نہ آج ہیں ، ڈیل کے مواقع آئے ہیں لیکن انہوں نے نہیں کی،اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More