گولن کے حامی مزید 110 فوجی گرفتار

0

انقرہ ( امت نیوز)ترکی میں حکومت مخالف رہنما فتح اللہ گولن کے حامی 14 فوجی افسران سمیت 110 فوجیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی اپوزیشن جماعت کے جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن سے تعلق رکھنے اور حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں 110 فوجی گرفتار کرلئے ۔انقرہ کے چیف پراسیکیوٹر نے بتایا کہ گرفتارفوجی افسران میں3 کرنل، 2 لفٹیننٹ کرنل، 6میجر، 3 کیپٹن اور 100 سے زائد اہلکار شامل ہیں۔ یہ تمام اہلکار حاضر سروس اہلکار تھے۔ترک حکومت 2 سال قبل ہونے والی ناکام فوجی بغاوت پر فتح اللہ گولن کے حامیوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ جولائی 2016 میں ترک صدر طیب اردگان کا تختہ الٹنے کے لیے فوجی بغاوت کی گئی تھی ،جسےعوامنے ناکام بنا دیا تھا۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے سیکڑوں فوجیوں کو مقدمات اور ملازمتوں سے برطرفی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More