کیپٹن صفدرکی طبیعت پھر ناساز ۔اسپتال منتقلی کا امکان

0

اسلام آباد(ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرکی طبیعت پھر ناسازہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق چند برس پہلے جن ڈاکٹرز نے لندن میں کیپٹن (ر) صفدر کا آپریشن کیا تھا اس سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کیپٹن صفدر کو لندن بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید کے دوران بھی کیپٹن صفدرکو معدے اور دل کی تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا،پمز کے ترجمان کے مطابق کیپٹن صفدر کا 17 ماہ قبل منی گیسٹرک ٹرانسپلانٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں پیچیدگیوں کا سامنا ہے تاہم خون کے نمونوں کی تشخیص کے بعد کوئی خرابی نہیں پائی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More