کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے چربی سے گھی بنانےکے مقدمے میں 5 افراد کو 10،10 یوم قید اور فی کس 3،3 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔ سماعت پر ملزمان محمد وکیل، محمد زاہد، حسن عباس، سلیم شہزاد اور محمد نسیم کو پیش کیا گیا ۔ عدالت نے تمام ثبوت وشواہد کی بناپر جرم ثابت ہونے پر مجرمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ۔استغاثہ کےمطابق 24اگست 2018کوسعید آباد پولیس نے مضر صحت چربی سے گھی کے بنانے والے 5 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا ۔