پیٹرولیم قیمتیں 10 روپے تک بڑھانے کی سفارش

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اور مٹی کا تیل بھی 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More