کنری میں گھریلو جھگڑے پر معمر شوہر نے بیوی قتل کردی
کنری (نمائندہ امت) کنری کے نواحی گاؤں سید عدل شاہ میں 70 سالہ اسماعیل ماچھی نے اپنی عمر رسیدہ بیوی گیارہ بچوں کی ماں 62 سالہ خدیجہ کو آہنی سریے کے پے در پے وار کرکے موقع پر ہی قتل کردیا۔ قاتل شوہر کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی جس کو وہ پسند نہیں کرتا تھا۔ دوسروں کی غلامی مجھے قبول نہ تھی ۔اس بات پر بیوی نے مجھے جوان بیٹوں سے پٹوایا بھی تھا۔ 2ماہ سے مسلسل بیوی کو گھروں میں کام کرنے سے منع کررہا تھا ،لیکن وہ باز نہ آئی ،آج جیسے ہی وہ گھروں سے کام کرکے واپس آئی تو میں نے اس کا کام تمام کردیا۔