چائے موتیا کاخطرہ 74فیصد کم کرتی ہے-ماہرین
لاس اینجلس(اے پی پی )امریکی ماہرین صحت نے کہاہے کہ چائے آنکھوں میں موتیاکے خطرے کو 74فیصدتک کم کردیتی ہے۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیاکے شعبہ صحت میں کی گئی تحقیق میں 10ہزار سے زیادہ افرادکی خوراک اور ان کی صحت کی صورتحال کاایک طویل عرصے تک جائزہ لیاگیا اور ان میں سے 1678افرادکی آنکھوں کا معائنہ بھی کیاگیا جس کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ چائے نوشی اور موتیا کے علاج میں گہرا تعلق ہے۔موتیا”گلوکوما“ کے مرض میں آنکھ کے اندر دھیرے دھیرے دباؤ بڑھتا ہے جو خون کی رگوں کو متاثر کرتا ہے بعدازاں بصارت متاثر ہوناشروع ہوجاتی ہے آہستہ آہستہ دیکھنے کی صلاحیت مکمل طورپر ختم کردیتی ہے اورمریض مکمل طورپر اندھا ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پوری دنیامیں نابیناپن کی یہ سب سے بڑی وجہ بھی ہے‘چائے میں اینٹی آکسیڈنٹس اورسوزش دورکرنے والے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کواس خطرناک مرض سےبچاتےہیں جبکہ روزانہ چائے پینے سے بینائی پھیلنےوالی اس بیماری کا خطرہ74فیصد تک کم ہوجاتاہے۔