نئے چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نئے چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وہ آج وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد ممتاز علی شاہ نے گذشتہ روز چیف سیکریٹری کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ذرائع کے مطابق ز انہوں نےچھٹی کے روز اس لئے چارج لیا تاکہ آج اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کرسکیں۔ اس حوالے سے اعلیٰ حکومتی شخصیات نے انہیں اتوار کو چارج لینے کا کہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More