پوزیشن ہولڈر طالبہ سے زیادتی میں بھارتی فوجی ملوث نکلا۔ساتھی سمیت گرفتار
ہریانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پوزیشن ہولڈر طالبہ سے زیادتی میں بھارتی فوجی ملوث نکلا جسے ساتھی سمیت گرفتارکر لیا گیا۔میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ ملزمان میں فوجی اہلکار پنکج اور اس کا دوست منیش شامل ہیں۔ مرکزی ملزم نشو کو 16ستمبر کو حراست میں لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ملزمان 11ستمبر کو 19سالہ پوزیشن ہولڈر طالبہ کو ٹیوشن جاتے ہوئے بہلا پھسلا کر لے گئے تھے۔ پھر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان طالبہ کو نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے ۔