طالبان نے بگرام میں امریکہ سے مذاکرات کی رپورٹ مسترد کردی
کابل (امت نیوز) طالبان نے بگرام میں امریکہ سے مذاکرات کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگرام میں امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔ طالبان ترجمان ذبیح اﷲ مجاہد نے خبر رساں ادارے کو بھیجی گئی خبر میں بتایا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں اور کہا ہے کہ تمام رپورٹیں جھوٹ کا پلندہ ہیں اور اس میں کوئی حقیقت نہیں جن میں ہمسایہ ملک پاکستان سے طالبان کو لانے اور امریکہ سے مذاکرات کی بات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہیں۔ سیاسی رابطے کے لئے امارت اسلامی کے سیاسی دفتر کا پوری دنیا کو پتہ ہے۔ امریکیوں سمیت تمام ممالک ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ طالبان کے کسی فرد یا حمایتی نے بگرام میں کسی سے ملاقات نہیں کی۔