بھارتی بکی افغان کرکٹرز کے پیچھے پڑ گئے

0

ابوظہبی(امت نیوز) بھارتی بکی اب افغان کرکٹرز کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔افغانستان کے اوپنر بلے باز اور وکٹ کیپرمحمد شہزاد نےآئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع کیا ہے کہ اسے بھارتی بکی نے اچھا کھیل نہ کھیلنے کے عوض رقم دینے کی پیشکش کی ہے۔افغان کرکٹر کو بھارتی بکی کی پیشکش کے بعد آئی سی سی نےتمام ٹیموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔افغان کرکٹر نے اس ضمن میں عالمی تنظیم کے ادارے کو اپنا بیان بھی قلم بند کرا دیا ہے ۔ یہ معاملہ افغانستان کے بنگلہ دیش کے ساتھ میچ سے قبل سامنے آیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More