اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کےقائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نےحکومت کیخلاف مشترکہ محاذ کیلئے پیپلز پارٹی سےرابطہ کرلیا۔ راجاظفرالحق کی قیادت میں لیگی وفدپیپلزپارٹی کےسیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی رہائش گاہ پہنچ گیاہے۔راجا ظفرالحق کی قیادت میں وفد نےآصف زرداری کیلئےنوازشریف کا پیغام پہنچایاہے۔ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوارلانےکی بھی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ وفد میں ڈاکٹرطارق فضل ،انجم عقیل اورسینیٹرتنویرشامل تھے۔ نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کومتحد ہونا چاہیے۔متحد ہوکر ہی حکومت کوضمنی الیکشن اور ہر معاملے میں ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے۔جس پرنیئربخاری نے پارٹی قیادت تک نوازشریف کا پیغام پہنچانے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔نیئر بخاری نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مشترکہ امیدواروں کیلئے صوبوں کی بنیاد پرلسٹیں مرتب کریں گے جس جماعت کا امیدوار رنراپ رہا ہوگا اسی جماعت کے امیدوار کوٹکٹ دیا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا مؤقف ہے کہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت موجود حکومت کو ٹف ٹائم دیا جا سکتا ہے۔ن لیگی وفد نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے لئے پیپلز پارٹی ن لیگ کا ساتھ دے۔مسلم لیگ ن کا مؤقف ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے تحت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مؤثر انداز میں آواز بلند کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق راجہ ظفر الحق کاکہناتھا کہ نواز شریف کو بھی آپ سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج منگل کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور ان کی آمد کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیاں رابطے مزید بڑھیں گے۔