ابراہیم حیدری میں رشتے سے انکار پر جنونی عاشق کی خود کشی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری میں رشتے سے انکار پر جنونی عاشق نے چھریوں کے پے درپے وار کرکے خود کشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے الطاف ٹاؤن میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے چھری کے وار کرکے اپنے رشتے دار کو زخمی کردیابعد ازاں خود کشی کر لی ۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے لاش اور زخمی کو اسپتال پہنچایا،متوفی کی شناخت 22سالہ شان ولد رحمت علی جبکہ زخمی کی 24سالہ وسیم عباسی کے نام سے ہوئی ۔ ایس ایچ او علی حسن نے بتایا کہ مقتول اپنی کزنسے شادی کرنا چاہتاتھا جبکہ لڑکی کے گھر والوں نے اسکی نشے کی لت کے باعث رشتے سے انکار کردیا ۔ جس پر طیش میں آکر لڑکی پر حملہ کرنے لگا اسی دوران اس کا کزن وسیم لڑکی کو بچاتے ہوئے زخمی ہوگیا جس پر اس نے خودکو بھی چھریاں کےمار لیں ۔پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More