ریلوےمیں بھرتیوں کےلئےوزیراعظم سےبات کرلی-شیخ رشید

0

راولپنڈی ( نمائندہ امت) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے میں بھرتی کے لئے وزیر اعظم سے بات کر لی ہے10 ہزار ملازمین کو فوری بھرتی نہ کیا گیا تو ریلوے کو بہت نقصان ہو گا،راولپنڈی سے قبضہ مافیاکوبھگادیں گے،پانی کا مسئلہ حل کرنے پرکام جاری ہے ۔ مسلم لیگ ن کےتحصیل صدر راجہ باسط مسکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر منعقدہ تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ این اے60کےعلاقو ں میں پانی کا سب سےبڑا مسئلہ ہے، گزشتہ ادوار میں واسا نےان یونین کونسلوں کی طرف توجہ نہیں دی جس کی وجہ سےمسائل بڑھ گئے ہیں۔غازی بروتھا سےپانی راولپنڈی اور اسلام آبادکےشہریوں کومیسرآئےگا۔عمران خان کے ساتھ مل کرملک میں تبدیلی لائیں گے ۔ راولپنڈی سے قبضہ مافیا اور لٹیروں کو بھگا دیں گے۔ریلوے میں23ہزار ملازمین کی ضرورت ہےریلوےکی زمین پربچیوں کے لیے کالجزبنائیں گے، ملک بھر میں جہاں زمینیں خالی پڑی ہیں ریلوےاستعمال میں لائےگا۔انہوں نےکہاکہ راولپنڈی میں پانی کامسئلہ حل کرنےکےلئےغازی بروتھا پرکام جاری ہےبہت جلدراولپنڈی میں پانی کامسئلہ بھی حل ہوجائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More