مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےکہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں کی جائے گی۔ سینیٹ میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی حالیہ دھمکی پر حکومتی موقف پیش کرتے ہوئےوفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے لیکن بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع کشمیر ہے اور کشمیر کے بغیر کوئی بات نہیں ہوگی۔مسئلے کے حل کا ایک طریقہ یہ ہے کہ پاکستان و بھارت کھلی جنگ لڑ لیں، دوسرا طریقہ اندر گھس کر ایک دوسرے کے ملک کو کمزور کرنا اور تیسرا طریقہ مل بیٹھ کر ایک دوسرے کو آمادہ کرنا ہے ۔ہم بھارت کے اندرونی حالات سے متاثر نہیں ہوں گے، بھارت کا رویہ یہی رہا تو ہم جواب دینا جانتے ہیں، بھارت کے وزیر اعظم کو خط جوابی خط تھا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر 8 سے 10 ارب ڈالر کمیشن لینے کا الزام لگ رہا ہے، بھارتی اشرافیہ اس اسکینڈل سےلوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے ۔کشمیر کے مجاہدین کو ہم فریڈم فائٹر یعنی حریت پسند سمجھتے ہیں اور برہان وانی ایک حریت پسند تھا۔جہاں پاکستان کی سلامتی کا معاملہ آئے گا تو بھارت کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ پاکستان و بھارت کے غریبوں کو غربت کی لکیر سے اوپر لایا جائے۔ سی پیک سے معاشی ترقی آئے گی۔پاکستان 2 بڑی منڈیوں کے درمیان میں ہے، ایک جانب بھارت،دوسری وسط ایشیائی ریاستیں و چین ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More