راؤ انوار کے وکیل نے جے آئی ٹی کیخلاف درخواست واپس لے لی
اسلام آباد(نمائندہ امت )سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے خلاف سابق ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کی درخواست نمٹادی ہے۔سپریم کورٹ نے 21 مارچ کو کیس میں نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔پیر کو عدالت عظمی میں راؤانوار کے وکیل نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس پر معاملہ نمٹا دیا گیا۔